مائرہ خان

ایماندار ی ،لگن سے کام کرنیوالے لوگ ایک دن ضرور اپنی منزل پر پہنچ جاتے ہیں’ مائرہ خان

لاہو ر( عکس آن لائن ) معروف اداکارہ مائرہ خان نے کہا ہے کہ ایماندار ی اور لگن سے کام کرنے والے لوگ ایک دن ضرور اپنی منزل پر پہنچ جاتے ہیں ،

تنقید ضرور ہونی چاہیے لیکن یہ اصلاح کی غرض سے کی جائے تو دکھ نہیں ہوتا ، بعض اوقات لوگ اپنی تسکین کے لئے تنقید کرتے ہیں جس پر بہت دکھ ہوتا ہے ۔ ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ مجھے ٹی وی ڈراموں کے ذریعے شہری ملی اور پھر بڑی سکرین میرا مقدر بنی اور وہاں سے میں بالی ووڈ پہنچ گئی جہاں شاہ رخ خان کے مدمقابل مرکزی کردار ادا کیا ۔

مائرہ خان نے کہا کہ جو لوگ اپنے کام سے مخلص ہوتے ہیں کامیابی ان کے قدم چومتی تھی اور جو صرف وقت گزارتے ہیں ان کے لئے ویسے ہی نتائج نکلتے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں