ایمازون

ایمازون کی سیلرز لسٹ میں شامل ہونا حکومت کا ایک اہم سنگ میل ہے’نعمان کبیر

لاہور (عکس آن لائن) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) کے چیئرمین میاں نعمان کبیر نے کہا ہے کہ ای کامرس کمپنی ایمازون کا پاکستان کو اپنی سیلرز لسٹ میں شامل کرنا خوش آئند ہے، یہ ہماری ای کامرس کیلئے بڑا قدم ہے اور اس سے نوجوانوں اور کاروبار کرنے والی نئی نسل خاص طور پر خواتین ایس ایم ایزکے لئے وسیع مواقع پیدا ہونگے ۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ پاکستان واحد جنوبی ایشیا ملک ہے جو خطے کی سب سے بڑی مینوفیکچرنگ معیشتوں میں سے ایک ہونے کے باوجود ایمزون کے پلیٹ فارم پر 102 ممالک کی فہرست میں شامل نہیں تھا چونکہ پاکستان 152ممالک کے ای کامرس انڈیکس میں116ویں نمبر پہ ہے۔

پیاف کے عہدیداران نعمان کبیر، ناصر حمید اور جاوید صدیقی نے کہا کہ ایمازون کی فہرست میں شامل ہونا حکومت کا ایک اہم سنگ میل ہے۔دنیا بھر میں جاری کوویڈ19 وباء کی وجہ سے اب عام صارف کا رحجان ای کامرس کی طرف بڑھتا جا رہا ہے جس کے لئے آن لائن شاپنگ کے دوران صارفین کا تحفظ یقینی بنانا ضروری ہے ، اس سلسلے میں مسابقتی کمیشن کی طرف سے ای کامرس پالیسی گائیڈ لائینز بننے سے صارفین کا مارکیٹ میں اعتماد قائم ہو گا اور ای کامرس مارکیٹ میں کسی بھی ممکنہ دھوکہ دہی پر مبنی تشہیر اور کمیٹیشن مخالف سرگرمیوں سے بچا جا سکے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں