ایلون مسک

ایلون مسک دنیا کے امیر ترین شخص ، اثاثوں کی مالیت 254.9ارب ڈالر ہو گئی

نیویارک(عکس آن لائن)عالمی جریدے نے دنیا کے 10امیرترین افراد کی فہرست جاری کر دی۔

فوربز کی رپورٹ کے مطابق 2023میں دنیا کی امیرترین شخصیات کی دولت کے انبارمیں مزید مجموعی طور پر 500ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔2023میں دنیا کے امیرترین شخص ایلون مسک رہے۔ مزید 80ارب ڈالراضافے کے ساتھ ان کے کل اثاثوں کی مالیت 254اعشاریہ 9ارب ڈالرتک پہنچ گئی۔

فیس بک کے سربراپ مارک زکربرگ دوسرے نمبر پر رہے جن کے اکائونٹ میں مزید 75ارب ڈالرکی ریل پیل ہوئی اور مجموعی اثاثے 118اعشاریہ 6ارب ڈالر ہو گئے۔امیزون کے مالک جیف بزوزکے اثاثوں میں مزید 65ارب ڈالرکا اضافہ دیکھا گیا۔ وہ دنیا کی تیسری امیرترین شخصیت ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں