ایلون مسک

ایلون مسک ایک برس میں 200 بلین ڈالر گنوانے والی پہلی شخصیت بن گئے

واشنگٹن(عکس آن لا ئن )امریکی ٹائیکون ایلون مسک ایک برس میں 200 بلین ڈالر گنوانے والے پہلے انسان بن گئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹیسلا کے سی ای او کو گزشتہ ہفتوں میں کمپنی کے شیئر گرنے کی وجہ سے تاریخ کا سب سے بڑا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔ایلون مسک جنوری 2012 میں وہ دوسرے شخص تھے جنہوں نے 200 بلین ڈالر کے ذاتی اثاثے بنائے،

اس سے قبل جیف بیروز نے یہ ہندسہ عبور کیا تھا۔بلوم برگ بلینیئرز انڈیکس کے مطابق 51 سالہ ایلون مسک کو چند ہفتوں میں ٹیسلا کے شیئر گرنے پر 137 بلین ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔چار نومبر 2021 کو ایلون مسک کے اثاثے اپنی بلندی پر پہنچے تھے اور ان کی مالیت کا تخمینہ 340 بلین ڈالر کیا گیا تھا۔اثاثے گھٹنے کی وجہ سے دسمبر 2022 میں فرانسیسی ٹائیکون برنارد آغنو نے ان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ان سے دنیا کے امیر ترین شخص ہونے ٹائٹل چھین لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں