ایلون مسک

ایلون مسک اپنے ملازمین سے800ڈالر ماہانہ کرایہ وصول کریں گے

نیویارک(عکس آن لائن)ٹیسلا اور ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک اب اپنے ملازمین سے گھروں کا کرایہ وصول کریں گے ۔تفصیلات کے مطابق ایلون مسک امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر آسٹن سے 35 میل دور ایک قصبہ تعمیر کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں جہاں 110گھر تعمیر کئے جائیں گے۔

قصبے میں تعمیر کردہ گھر ٹیسلا، بورنگ اور اسپیس ایکس کے ملازمین کو کرائے پر دیئے جائیں گے، 2یا 3کمروں پر مشتمل گھر میں رہائش اختیار کرنے والے ملازمین سے 800ڈالر کرایہ وصول کیا جائے گا، ملازمین کو ادارے سے فارغ کیا گیا تو اسے ایک ماہ میں ادارے کی جانب سے دیا گیا گھر بھی خالی کرنا پڑے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں