ایف بی آر

ایف بی آر کا پانچ بڑے شہروں میں ریٹیلرز پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ

لاہور(عکس آن لائن ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ملک کے 5 بڑے شہروں میں ریٹیلرز پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں ریٹیلرز پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ریٹیلرز پر ٹیکس لگانے سے 100 ارب روپے کا ریونیو متوقع ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ملک بھر کے 35 لاکھ ریٹیلرز پر ایف بی آر نے ٹیکس لگانے کیلئے سکیم تیار کرلی ہے، پہلے مرحلے میں اسلام آباد اور چاروں صوبائی دارالحکومتوں کے ریٹیلرز پر ٹیکس لگے گا۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق ملک بھر کے ریٹیلرز پر ٹیکس عائد کیے جانے سے تقریباً 300 ارب سے زائد آمدن متوقع ہے، دکان کے سائز اور سالانہ آمدن پر ٹیکس عائد کیا جائے گا جو ماہانہ کی بنیاد پر اکٹھا کیا جائے گا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ سکیم مکمل طور پر تیار ہے حکومت کی جانب گرین سگنل ملنے پر اسے لانچ کر دیا جائے گا۔

ریٹیلرز کی سالانہ آمدن پر تقریباً 10 فیصد سے زائد تک ایڈوانس ٹیکس عائد کیا جائے گا، سکیم کے تحت تمام شعبوں سے منسلک کاروبار اور افراد پر ٹیکس عائد کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں