ایف بی آر

ایف بی آر کا ملک بھر کے100سے زائد بڑے ریٹیلرز کے خلاف ایکشن کا فیصلہ

اسلام آباد(کامرس ڈیسک)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر )نے ملک بھر کے100سے زائد بڑے ریٹیلرز کے خلاف ایکشن کا فیصلہ کر لیا،ایف بی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پوائنٹ آف سیل سے غیر منسلک ریٹیلرز کا ان پٹ ٹیکس کلیم ضبط کیا جائے گا، پی او ایس سے منسلک ہونے کے لیے بڑے ریٹیلرز کو 10اگست کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے، 10اگست تک ریٹیلرز منسلک نہ ہوئے تو ان پٹ ٹیکس کلیم تصور نہیں ہو گا،ایف بی آر کا کہنا تھا کہ ریٹیلرز کو 60فیصد تک ان پٹ ٹیکس کلیم کرنے کی اجازت تھی، بڑے ریٹیلرز کو جولائی 2021سے منسلک ہونے کی ہدایت کی تھی،

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پی او ایس سے غیر منسلک ریٹیلرز کی بڑی تعداد کراچی، لاہور، فیصل آباد کی ہے، ریٹیلرز کے خلاف نوٹس جاری کر کے کارروائی کا آغاز کیا جائے گا،ایف بی آر اعلامیے کے مطابق بندرگاہوں اور کسٹم اسٹیشنز پر درآمدی کنسائنمنٹ کلیئرنس کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، کنسائنمنٹ کلیئرنس کے لیے متعلقہ چیف کلیکٹرز سے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کرتے ہوئے کنسائنمنٹ کلیئرنس اور درآمدکنندگان کو ریلیف کے لیے اقدام کرنے کی ہدایات دی ہیں، بیان میں کہا گیا ہے کہ درآمدی کنسائنمنٹ سے متعلق جاری ایس آر او کے بعد کلیئرنس عمل سست ہو گیا تھا، کلیئرنس کا عمل سست ہونے کے باعث کنٹینرز پر اضافی چارجز عائد ہو گئے تھے تاہم اب چیف کلیکٹرز کو اضافی چارجز ختم اور کنسائنمنٹ کو فوری کلیئر کرانے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں