حمزہ شہباز

ایف آئی اے کی حمزہ شہباز سے منی لانڈرنگ کیس میں تفتیش ، رمضان اور العریبیہ شوگر ملز سے متعلق سوالات کیے گئے

لاہور(عکس آن لائن ) حمزہ شہباز شریف سے ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس پر تفتیش کی ۔ حمزہ شہباز شریف سے ایف آئی اے کی پانچ رکنی ٹیم نے تحقیقات کی۔

ان سے رمضان اور العریبیہ شوگر ملز سے متعلق سوالات کیے گئے اور وہ 40 منٹ تک ایف آئی اے دفتر میں رہے۔ حمزہ شہباز شریف پر ہنڈی کے ذریعے بیرون ملک رقم منتقل کرنے کا بھی الزام ہے۔ ایف آئی اے نے پیشی سے قبل حمزہ شہباز کو سوال نامہ بھجواتے ہوئے متعلقہ ریکارڈ بھی ساتھ لانے کی ہدایت کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں