حریم شاہ

ایف آئی اے کارروائی کے خلاف حریم شاہ کی درخواست مسترد

کراچی (کورٹ رپورٹر)عدالت نے ایف آئی اے کی کارروائی کے خلاف حریم شاہ کی درخواست مسترد کردی۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں حریم شاہ کے خلاف ایف آئی اے انکوائری سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔دورانِ سماعت عدالت نے حریم شاہ کے وکیل سے سوال کیا کہ عدالتی حکم کے باوجود درخواست گزارکیوں پیش نہیں ہوئیں؟۔ وکیلِ حریم شاہ نے عدالت کو جواب دیا کہ حریم شاہ عمرہ ادائیگی کیلئے گئیں ہیں۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ عدالتی حکم کو اتنا غیرضروری سمجھتے ہیں تو ابھی درخواست نمٹا دیتے ہیں۔

حریم شاہ واپس آئیں تو نئی درخواست دائر کرسکتی ہیں جس کے بعد سندھ ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کارروائی کے خلاف حریم شاہ کی درخواست مسترد کردی۔

حریم شاہ کے وکیل نے عدالت کے سامنے موقف پیش کیا کہ بینک اکاونٹس اور سوشل میڈیا اکاونٹس منجمد کردیے گئے۔ ایف آئی اے نے حریم شاہ کی غیرموجودگی میں کارروائی کی۔اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے کہا کہ ایف آئی اے نے متعدد نوٹس بھیجے مگر حریم شاہ پیش نہیں ہوئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں