منشیات

ایس ایچ او تھانہ ساہیوال نےمخبر کی اطلاع پرریڈ کر کے بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار کر لیا

سرگودھا(نمائندہ عکس آن لائن) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ذوالفقاراحمد کی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ ساہیوال انسپکٹر صاحب خان نے سب انسپکٹر ظفر عباس وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ مخبر کی اطلاع پر رانا ٹاﺅن ساہیوال میں ریڈ کر کے بدنام زمانہ منشیات فروش بلال مسیح ولد طارق مسیح کو شراب فروخت کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزم کے قبضہ سے 200 بوتل شراب برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزم کے خلاف منشیات فروشی کا مقدمہ درج کر کے حوالات جوڈیشل بھجوادیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں