منشیات فروشوں

ایس ایچ او تھانہ احمد نگر کا منشیات فروشوں کے خلاف ان ایکشن کریک ڈاﺅن جاری

جامکے چٹھہ (نمائندہ عکس آن لائن) ایس ایچ او تھانہ احمد نگراحمد بلال گوندل کا منشیات فروشوں کے خلاف ان ایکشن کریک

ڈاﺅن جاری رکھتے ہوئے منشیات فروشوں سے 5کلو چرس اور بڑی مقدار میں شراب برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات

درج کر لئے گئے تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او احمد نگر احمد بلال گوندل نے سی پی او گوجرانوالہ رائے بابرسعیدکی

خصوصی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے ان کے خلاف ان ایکشن کریک ڈاﺅن کرتے ہوئے

مائیکل،محمدعرفان،جعفر،فلک شیر سے 5کلو کے قر یب چرس برآمد کر لی اور بابر حسین سے شراب کی چالو بھٹی

اوربڑی مقدار میں شراب برآمد کرکے ملزمان کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا ہے اس موقع پر ایس ایچ او احمد بلال گوندل نے

میڈیا کے وفد سے بات کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کے سب سے بڑے دشمن ہیں جواند ر ہی اندر معاشرے کی

جڑیں کھوکھلی کر رہے ہیں اس لئے معاشرے کو بچانے کے لئے منشیات فروشوں کا خاتمہ یقینی بنانے

کے لئے ان کے خلاف بلا تفریق آپریشن جاری رہے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں