ایس او پیز

ایس او پیز عمل کروانے میں تھانہ مانگامنڈی پولیس بری طرح ناکام ہو چکی ہیں

مانگا منڈی (نمائندہ عکس آن لائن) ایس او پیز عمل کروانے میں تھانہ مانگامنڈی پولیس بری طرح ناکام ہو چکی ہیں.

بلکہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر تھانہ مانگا منڈی پولیس کے اہلکار خود ہوٹلوں میں اکھٹے بیٹھے کر

مفت کھانے پینے میں مصروف ہیں ذرائع کے مطابق تھانہ مانگا منڈی پولیس نے دو دن لاک ڈوان کو کمائی کرنے

کا ذریعہ بنا رکھا ہوا ہے من پسند دوکانداروں کو دوکانیں کھولنے کی کھلی چھٹی تعاون نہ کرنے والے

دوکانداروں کو ایس ایچ او کی آگ لگانے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں تفصیلات کے مطابق دو دن لاک ڈوان

میں پولیس اہلکار ایس ایچ او کے حکم پر تھانہ مانگا منڈی کے علاقہ میں تقریباً20سے 30دوکانداروں کو

گرفتار کرکے تھانے لےجاتے ہیں چند افراد کے خلاف مقدمات درج کیے جاتے ہیں اور دوسرے دوکانداروں

کو تھانے میں من مرضی سے مقرر ریٹ تقریباًمبینہ طور پر دو ہزار روپے لیکر پانچ ہزار روپے تک نذرانہ

وصول کرکے چھوڑ دیا جاتے ہیں جس پر دوکانداروں نے پولیس کے خلاف شدید مذمت کی ہے اورکہا کہ

پولیس اہلکار خود ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہیں اور ہوٹلوں پر بیٹھ کر اکٹھے کھانا کھانے

میں مصروف نظر آتے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں