احسن اقبال

ایسے اداروں کی ضرورت ہے جو طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں کو نکھاریں’احسن اقبال

نارووال( عکس آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل و سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہمیں ایسے اداروں کی ضرورت ہے جو طلبہ و طالبات کے حافظہ کی بجائے ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو نکھاریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نجی سکول کی نارووال کیمپس میں گوجرانوالہ بورڈ سے پوزیشن ہولڈر طلبا و طالبات کے اعزاز میں شاندار تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر سابق ایم پی اے خواجہ محمد وسیم بٹ،ڈاکٹر محمود احمد کاوش،سعید الحق ملک،سی ای او ایجوکیشن یسین ورک، احمد سعید الحسن،احمد نوید الحسن اوراحمد وحید الحسن بھی موجود تھے ۔

احسن اقبال نے کہا کہ میں سکول انتظامیہ کو مبارکباد دوں گاکہ انہوں نے نارووال میں معیاری تعلیم کا ایک ایسا ادارہ بنایا ہے جس نے اپنی کارکردگی کے لحاظ سے اپنا لوہا منوایا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس تقریب میں موجود پوزیشن ہولڈر بچوں اوران کے والدین کو مبارکباد دیتا ہوں،یقینا آپ خوش نصیب والدین ہیں کہ آپ کے بچوں نے نمایاں کامیابی سے آپ کا سر فخر سے بلند کیا۔تقریب کے اختتام پر سکول کے ہونہارطلبا و طالبات اور ضلعی سطح پر نمایاں پوزیشن ہولڈرز طلبا و طالبات اور اساتذہ کرام کو اعزازی شیلڈز سے نوازا گیا اور کیش پرائز دیئے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں