اقوام متحدہ

ایران نے جوہری معاہدے کی نئی خلاف ورزیاں نہیں کیں، اقوام متحدہ

نیویارک(عکس آن لائن)انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کا کہنا ہے کہ تہران نے جوہری معاہدے کی مزید نئی خلاف ورزیاں نہیں کی ہیں۔ اقوام متحدہ کے ایٹمی ادارے کے نئے سربراہ ریفائل گروسی نے یہ بات واشنگٹن کے اپنے پہلے دورے میں کہی۔ تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایران نے یورینیم کی افزودگی کا عمل بدستوری جاری رکھا ہوا ہے۔ امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کے بعد تہران حکومت نے گزشتہ ماہ جوہری معاہدے کی پاسداری نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں