حسن روحانی

ایران میں دوسری لہر کا خدشہ، دوبارہ لاک ڈاؤن کیا جا سکتا ہے،روحانی

تہران (عکس آن لائن) ایرانی صدر حسن روحانی نے کہاہے کہ اگر کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اسی طرح اضافہ ہوتا رہا، اور قواعد و ضوابط پر عمل نہ کیا گیا تو ملک میں ایک بار پھر لاک ڈاؤن نافذ کیا جاسکتا ہے۔

اپریل کے تیسرے ہفتے سے ہی ایران نے لاک ڈاؤن میں نرمی کرنا شروع کر دی تھی جس کے بعد کورونا انفیکشن کے کیسز میں اضافہ ہوا ۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ مزید2400 سے زیادہ مریض رجسٹر ہوئے ۔

ایران میں متاثرین کی کل تعداد 1184955 ہوگئی ہے جبکہ وائرس کی وجہ سے8730 اموات ہوچکی ہیں۔

متاثرین میں اضافے کے ساتھ ایرانی حکام کو دوسری لہر کا خدشہ ہے۔حکام کو خدشہ ہے کہ انفیکشن میں اضافے کے نتیجے میں کورونا وائرس کی دوسری لہر آسکتی ہے۔

ایران مشرق وسطی کے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں