آیت اللہ خامنہ ای

ایران جوہری معاہدے پر وعدے نہیں ایکشن چاہتا ہے،آیت اللہ خامنہ ای

تہران (عکس آن لائن)ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہاہے کہ ایران 2015 کے جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے وعدے نہیں ایکشن چاہتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تہران سے جاری کیئے گئے ایک بیان میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے یہ بات کہی ۔انہوں نے کہاکہ اس معاملے پر تہران اور عالمی طاقتوں کے درمیان رواں برس اپریل سے مذاکرات جاری ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کا مزید کہنا تھا کہ مذاکرات کا مقصد واشنگٹن اور تہران کو عالمی جوہری معاہدے کی مکمل تعمیل پر واپس لانا ہے۔واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2018 میں معاہدے سے نکل کر ایران پر پابندیاں عائد کر دی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں