اویس لغاری

ایاز صادق اور سلمان رفیق کے بعد اویس لغاری نے بھی عہدے سے استعفی دے دیا

لاہور (نمائندہ عکس)وفاقی وزیر ایاز صادق اور صوبائی وزیر سلمان رفیق کے بعد صوبائی وزیر اویس لغاری نے بھی اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔صوبائی وزیر اویس لغاری کی جانب سے استعفے دئیے جانے کی تصدیق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر کی گئی۔

ٹویٹر پر اپنا استعفی وزیراعلی پنجاب کو ارسال کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ میں صوبائی وزیر بنائے جانے پر حمزہ شہباز شریف کا مشکور ہوں، میں ذاتی وجوہات کی بنا پر عہدہ چھوڑ رہا ہوں۔ اسی لیے میری درخواست ہے میرا استعفی قبول کیا جائے۔ میں پاکستان مسلم لیگ ن کے لیے ہر وقت موجود ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں