شاہدین آفریدی

اہلیہ حوصلہ افزائی کرنے والی ہیں،بولنگ کیساتھ بیٹنگ کرنے کا بھی کہتی ہیں’ شاہین آفریدی

لاہور (عکس آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے پہلی بار اپنی اہلیہ انشا آفریدی سے متعلق بات کی ہے۔ حال ہی میں پاکستان سپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندر کے کپتان شاہین آفریدی نے ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیا ہے۔ انٹرویو کے دوران شاہین آفریدی نے اپنی پیشہ ورانہ سمیت نجی زندگی سے متعلق بھی بات کی۔

ان کا بتانا تھا کہ وہ اب بھی شاہد آفریدی عرف بوم بوم لالا کو لالا ہی پکارتے ہیں، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی غصے والے لگتے ہیں اصل میں غصہ کرتے نہیں ہیں۔شاہین آفریدی کا بتانا تھا کہ ان کی شادی سے قبل اہلیہ انشا آفریدی سے کوئی خصوصی ملاقات نہیں ہوئی تھی، بس گھر میں آنا جانا اور دعوتوں میں اہلیہ کو دیکھا ہوا تھا۔

فاسٹ بالر شاہین آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ بولنگ تو میں کرتا ہی ہوں مگر اہلیہ سے جب کرکٹ سے متعلق بات ہوتی ہے تو وہ مجھے بیٹنگ کرنے کا بھی کہتی ہیں، اہلیہ حوصلہ افزائی کرنے والی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں