اگیتی اقسام

اگیتی اقسام کی کاشت کےلئے30تا35کلوگرام بیج فی ایکڑ استعمال کریں

قصور(عکس آن لائن) محکمہ زراعت نے مٹرکے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ کاشت سے قبل زمین میں ہل چلاکر اورسہاگہ پھیرکر ہموار کرلیں ایک ماہ قبل گوبرکی گلی سڑی کھاد10ٹن فی ایکڑ کھیت میں ڈالیں اور ہل چلاکر زمین میں اچھی طرح ملانے کے بعدآبپاشی کریں وترآنے پرکھیت میں 2یا3مرتبہ ہل چلاکر سہاگہ دیں تاکہ زمین نرم ہموار ہوجائے۔

ترجمان محکمہ زراعت نےبتایا کہ اگیتی اقسام کی کاشت کےلئے30تا35کلوگرام بیج فی ایکڑ جبکہ درمیانی اقسام کےلئے 20تا 25کلوگرام بیج فی ایکڑ استعمال کریں بوائی کےلئے زمین میں 3فٹ چوڑی پٹریاں بناکر دونوں جانب بیج کاشت کریں مٹرکی اچھی پیداوار لینے کےلئے کھیت میں ایک بوری یوریا یاڈیڑھ بوری سپر فاسفیٹ اورایک بوری پوٹاشیم سلفیٹ استعمال کریںزمین کی تیاری کے وقت سپرفاسفیٹ اورپوٹاشیم سلفیٹ کی بوری مقداراوریوریاکی ایک تہائی مقدارڈالیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں