ڈاکٹر شاہد صد یق

اپوز یشن کورونا سے بچاﺅ کیلئے حکومتی اعلان پرعمل کرے :ڈاکٹر شاہد صد یق

لاہور (عکس آن لائن) تر جمان پنجاب حکومت، چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہا ہے کہ اپوز یشن کورونا سے بچاﺅ کیلئے حکومتی اعلان پرعمل کرے،کوروناوائرس کی دو سری لہر سے بچاﺅ کے لئے اپوزیشن جماعتو ں کواحتجاجی جلسے موخرکردینے چاہیے، کوروناکے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر ہم سب کو احتیاط کرنے کی ضرورت ہے۔

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ اس وقت ملک میں کورونا کی دوسری لہر کے شدیداثرات کوروکنے کے لئے کوروناایس اوپیز پرعمل درآمدکویقینی بنانے کے لئے تمام لوگوں کومتحدہوجاناچاہیے،سماجی فاصلہ برقرار رکھیں اورماسک پہنیں۔انہو ں نے کہاکہ اس وقت ملک میں کورونا کے حوالے سے غیریقینی صورتحال پیداہوچکی ہے اور صحت کے حوالے سے سنجیدہ ہونے کی ضرورت ہے، اس وقت سیاست کی بجائے لوگوں کو کورونا وائر س سے بچنے کے لئے شعوروآگہی دینے کی ضرورت ہے تاکہ وہ حفظان صحت کے اصولوں پرعمل پیراہوسکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں