ہمایوں اختر خان

اپوزیشن کے پاس اب بھی وقت ہے قوم سے منفی بیانیے پر معافی مانگ کر مستقبل میں مثبت کردارکا اعلان کرے’ہمایوں اخترخان

لاہور( عکس آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنماوسابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے پاس اب بھی وقت ہے کہ قوم سے منفی بیانیے پر معافی مانگ کر مستقبل میں ملک کیلئے مثبت کرداراداکرنے کا اعلان کرے ، اگراسے اپنی کوتاہیوں کا ازالہ کرناہے تو انتخابی نظام میں شفافیت سمیت ملک و قوم کے مفادمیںاصلاحات اورقانون سازی کیلئے غیر مشروط طو رپر مذاکرات کی میز پر بیٹھے ۔

اپنے ایک بیان میں ہمایوں اخترخان نے کہا کہ اپوزیشن کے کچھ رہنمائوںکے رویے کی وجہ سے پوری پی ڈی ایم بندگلی میں داخل ہو چکی تھی اورگزشتہ روز کے سربراہی اجلاس کے بعدبند گلی کی چھت بھی پی ڈی ایم اتحادپر گر گئی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ پی ڈی ایم کا سوائے عمران خان کے بغض میں مبتلاہونے کے کوئی جواز نہیں تھا اورجب تحریکیں ملک و قوم کی بجائے ذاتی مفادات اورکسی کے بغض میں چلائی جائیںتواس کے ایسے ہی نتائج نکلتے ہیں۔

ہمایوں اخترخان نے کہاکہ غیر فطر ی اتحادمیں شامل جماعتوں کے اپنے اپنے مفادات کی وجہ سے منزل الگ تھی،پی ڈی ایم میں شامل جماعتیںاس وقت ایک دوسرے سے بدلہ لے رہی ہیںاس لئے یہ اتحاد حکومت کیلئے پہلے کوئی چیلنج تھا اورنہ اب ہے،اب پی ڈی ایم کے اتحاد کے اجلاسوں کی اندرونی کہانیاںبھی سامنے آئیںگی اور ان کے اپنے کارکنان بھی اتحاد کی حقیقت کا سن کر ششدررہ جائیںگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں