چودھری محمد سرور

اپوزیشن کورونا پر سیاست نہ کر ے حکومتی اداروں کا ساتھ دے’ گورنر چودھری محمد سرور

لاہور(عکس آن لائن )گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہاہے کہ اپوزیشن کورونا پر سیاست نہ کر ے حکومتی اداروں کا ساتھ دیں قوموں کی زندگی میں مشکل وقت آتے رہتے ہیں انسدادکوروناکیلئے سیاسی ومذہبی جماعتوں سمیت سب متحد ہونا پڑ یگا ‘ کسی ادارے میں سیاسی مداخلت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا آئین وقانون کی حکمرانی کو ہر صورت یقینی بنایا جائیگا۔

وہ گور نر ہاﺅس لاہور میں تحر یک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی سعید احمد سعدی اورتحر یک انصاف کے نائب صدر چوہدری اشفاق سمیت دیگر کی قیادت میں ملاقات کر نیوالے وفود سے گفتگو کر رہے تھے گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہاہے کہ حکومت انسداد کورونا کیلئے تمام وسائل استعمال کر رہی ہے اور تمام حکومتی ادارے اس کورنا وائرس سے کے روکے تھام کیلئے مکمل طور پر الرٹ ہیں عوام کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے اور حکومت ہر صورت اپنی ذمہ داری پوری کر یں گی حکومت کیساتھ ساتھ تمام شعبوں سے وابستہ افراد کو بھی چاہیے وہ کورونا وائر س سے بچاﺅ عوام کو زیادہ سے زیادہ آگا ہی کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کریں اور انشا اللہ ہم سب متحد ہو کر کورنا کے چیلنج سے نمٹنے گیں اور عوام کو اس وائرس سے بچایا جائیگا ۔

گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تحر یک انصاف کی حکومت پہلے دن سے کہہ رہی ہے کہ ہم سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتے ہیں ہم نیب سمیت تمام اداروں کو مکمل طور پرا زاد کر رہے ہیں اور اداروں میں سیاسی مداخلت کو بھی ختم کر دیا ہے ہم صرف اور صرف آئین وقانون کی حکمرانی کو یقینی بنا رہے ہیں کیونکہ اس سے ہی ملک اور ادارے مضبوط ہوں گے کرپٹ سیاسی عناصر کو تاریخ اور قوم کبھی معاف نہیں کر یگی ملک کو معاشی طور پر مضبوط کیلئے کر پشن جیسے ناسور کو جڑوں سے ختم کر نا ہے جسکے لیے حکومت مکمل نیک نیتی کیساتھ کام کر رہی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں