حسان خاور

اپوزیشن کا شکریہ کہ انہوں نے عمران خان کی مقبولیت میں بے پناہ اضافہ کیا، حسان خاور

لاہور (نمائندہ عکس ) تحریک انصاف کے رہنما حسان خاور نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا شکریہ کہ انہوں نے عمران خان کی مقبولیت میں بے پناہ اضافہ کیا۔

منگل کو سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک جاری کردہ بیان میں حسان خاور نے کہا کہ آج عمران خان پاکستان ہی نہیں بلکہ ان ممالک میں بھی مقبول شخصیت ہیں جہاں آپکی جائیدادیں اور اولادیں ہیں۔ حسان خاور نے اپنے ٹوئٹر پیغام مزید کہا کہ پیسے کی چمک سے خریدے گئے ضمیروں کو نوٹ مبارک ہو اور پاکستان تحریکِ انصاف کو دو تہائی ووٹ مبارک ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں