مسرت جمشید چیمہ

اپوزیشن کاحکومت کے ہر کام میں کیڑے نکالنااور میں نہ مانوں کی رٹ مایوسی پھیلانے کی ناکام کوشش ہے’ مسرت چیمہ

لاہور( عکس آن لائن)پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی چیئر پرسن مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان مشکل حالات کے باوجود چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پر عزم ہیں اور بروقت اور درست سمت میں فیصلے کر رہے ہیں ، اپوزیشن کا حکومت کے ہر اقدام میں کیڑے نکالنا اور میں نہ مانوں کی رٹ مایوسی پھیلانے کی ناکام کوشش ہے ۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وباء کی وجہ سے طاقتور معیشتوں کی بنیادیں ہل کر رہ گئی ہیں ، وزیر اعظم عمران خان نے مشکل حالات میں بروقت غیر معمولی فیصلے کئے جس سے نہ صرف ہماری معیشت منفی اثرات سے محفوظ رہی بلکہ اس نے ترقی بھی کی ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے کسی بھی موقع پر مثبت تجاویز نہیں دیں بلکہ ان کی توجہ اپنی سیاست چمکانے پر توجہ مرکوز ہے ۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن رہنمائوں سے اپیل ہے کہ کچھ وقت کیلئے سیاست سے بالا تر ہو کر ملک و قوم کیلئے سوچیں کیونکہ سیاست کے لئے بڑا وقت پڑا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں