کراچی جلسے

اپوزیشن رہنماﺅں نے کراچی جلسے میں کشمیر کے مسئلے پر سیاست چمکائی ہے، چیئرمین کشمیرکمیٹی

اسلام آباد (عکس آن لائن)چیئرمین کشمیرکمیٹی شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ اتوار کواپوزیشن رہنماﺅں نے کراچی جلسے میں کشمیر کے مسئلے پر سیاست چمکائی ہے، فضل الرحمان طویل عرصے تک کشمیر کمیٹی کے چیئرمین رہے ہیں اور انہوں نے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کےلئے کچھ نہیں کیا جبکہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون فضل الرحمان کو کشمیر کمیٹی کا چیئرمین بنائے رکھا۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے شہریار آفریدی نے کہا کہ ان لوگوں نے اپنے ادوار میں مظالم پر مجرمانہ اختیار کئے رکھی جبکہ وزیراعظم عمران خان کشمیریوں کے وکیل بن کر مقدمہ لڑ رہے ہیں، ہر عالمی فورم پر کشمیریوں کا کیس پیش کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے قومی اداروں کو نشانہ بنانا دشمن کا ایجنڈا ہے اور کشمیر کاز پر کسی سمجھوتے کا سوچا بھی نہیں جا سکتا ہے، اپوزیشن کا مقصد سینیٹ الیکشن کا التوءہے اور دباﺅ کے ذریعے این آر او چاہتی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں