مسرت جمشید چیمہ

اپوزیشن اپنی سیاست کو زندہ رکھنے کیلئے منفی پراپیگنڈے پر اوور ٹائم لگا رہی ہے، مسرت جمشید چیمہ

لاہور (عکس آن لائن):پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی چیئر پرسن مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ حزب اختلاف اپنی سیاست کو زندہ رکھنے کیلئے منفی پراپیگنڈے پر اوور ٹائم لگا رہی ہے ۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ قوم شعور سے اتنی عاری ہے کہ انہیں معلوم نہیں گزشتہ کئی دہائیاں کون حکمران تھے اورملک کو درپیش مشکلات کے اصل ذمہ دار کون ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معاشی میدان میں آنے والی خبریں حزب اختلاف پر بجلی بن کر گرتی ہیں لیکن اپنی سیاست کو زندہ رکھنے کیلئے قوم کو گمراہ کرنے کیلئے منفی پراپیگنڈا شروع کر دیا جاتاہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے بھرپورکوششیں کر رہی ہے ،طلب ورسد میں توازن کیلئے میکنزم بنایا گیا ہے ،آنے والے دنوںمیں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئے گی ۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن2023 اور اس کے بعد آئندہ سالوں میں بھی پرانی تنخواہ پرکام کرتی رہے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں