اسد عمر

اپنے ملک کے علاوہ عالم اسلام کے سمجھے جانے وا لے لیڈر پر دہشتگردی کا مقدمہ کیا گیا ، اسدعمر

اسلام آباد (نمائندہ عکس) رہنما تحریک انصاف اسدعمر نے کہا کہ اپنے ملک کے علاوہ عالم اسلام کا سمجھے جانے والا لیڈر پر دہشتگردی کا مقدمہ کیا گیا ، عمران خان پر جھوٹے مقدمات کرکے ان کا کچھ نہیں بگاڑ سکے لیکن ملک کی ساکھ کو دنیا میں مجروح کررہے ہیں، بنیادی مسئلے کا حل کسی دہشتگردی عدالت میں نہیں ہے ، ان کا بنیادی مسئلہ عمران خان کی عوامی مقبولیت کا سیاسی جواز کوئی نہیں ہے ۔جمعرات کو انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امپورٹڈ حکومت کا نظر آگیا کہ عمران خان کا سیاسی میدان میں مقابلہ کرنا مشکل نہیں بلکہ ناممکن ہوگیا ، ان کی عمران خان پر غیر قانونی کارروائیاں کرکے روکنے کی کوششیں کی جارہی ہیں،

تین روز قبل ایک ڈرائیور کی جانب سے کہا گیا کہ عمران خان کو جتنا دبانے کی کوشش کی جارہی ہے ، وہ اتنا مقبول ہوتا جارہا ہے ، یہ ملک کے ساتھ ساتھ اپنا بھی نقصان کررہے ہیں، حقیقت کو تسلیم کریں کہ پوری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے ، اگر آپ چاہتے ہیں کہ ملک میں جمہوری نظام میں استحکام اور عوام کا اعتماد ہو تو ایک ہی حل انتخابات کا ہے ، ہمارے خیال میں عوام عمرن خان کے حق میں فیصلہ کرچکی ہے ، اگر آپ کے خیال میں عمران خان کا بیانیہ عوام کے دفاع میں نہیں بیٹھا توسیاسی میدان میں الیکشن کا مقابلہ کریں ، اس موقع پر بابر اعوام نے کہا کہ عدالت میں پہلی ضمانت کی دائر درخواست سنی گئی تو تقریباًوہی چہرے ہیں ،ان دلائل میں ایڈ انٹرم ضمانت کیلئے نئی چار دفعات شامل کر لی گئیں ۔پہلی دفعہ میں دائر کیا گیا کہ ملک میں بدامنی عمران خان کی وجہ سے بدامنی پھیل گئی ، مقدمہ میں آگ لگانا اور قتل کی دھمکی دینے کی دفعات لگائی گئیں ، اب ان کے پاس وقت ہے کہ اپنے جھوٹے کیسز واپس لیں، جھوٹے مقدمے بنانے والوں پر مقدمہ کریں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں