حافظ نعیم الرحمن

اپارٹمنٹ سے 5 افراد کی لاشیں ملنا نظام کے منہ پر تھپڑ ہے، حافظ نعیم الرحمن

کراچی(عکس آن لائن)امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ کراچی میں شارعِ فیصل کے اپارٹمنٹ سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ نظام کے منہ پر تھپڑ ہے۔

یہ بات امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے پریس کانفرنس کے دوران کہی ہے۔انہوںنے کہا کہ خاص لوگوں کے لیے لیول پلیئنگ فیلڈ سجا دی گئی ہے، ووٹ کے ذریعے ان سب کو شکست دیں۔

امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہا کہ کراچی میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کے ذمے دار وہ لوگ ہیں جو اس پر مسلط ہیں۔انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا ہے کہ آنے والے انتخابات میں مافیاز کے خلاف کھڑے ہو کر انہیں شکست دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں