حماد اظہر

اٹارنی جنرل شہزاد الٰہی نے استعفیٰ دے کر درست فیصلہ کیا،حماد اظہر

لاہور ( عکس آن لائن) پاکستان تحریک انصاف وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری و سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ اٹارنی جنرل شہزاد الٰہی نے استعفیٰ دے کر درست فیصلہ کیا،موجودہ رجیم کا ساتھ دینے کے لئے ضمیر کا مردہ ہونا ضروری ہے۔

انہوں نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جتنی ظلم اور تباہی اس وقت ملک میں برپا ہے اس کی مثال نہیں ملتی،اس اندھیر نگری کے اب چند دن ہی باقی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں