اوگرا

اوگرا نے سوئی کمپنیوں کی درخواستوں کا تعین کر دیا

اسلام آباد(عکس آن لائن)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)نے اوگرا آرڈیننس 2002 کے سیکشن 8(2) کے تحت مالی سال 2023-24 کیلئے ایس این جی پی ایل اور ایس ایس جی سی کی تخمینہ محصولات کے جائزے کا تعین کیا ہے ۔

ترجمان اوگرا کے مطابق اوگرا آرڈیننس کے سیکشن 8(3) کے تحت ضروری کیٹیگری کے لحاظ سے قدرتی گیس کی فروخت کی قیمت سے متعلق تجاویز وصول کرنے کے لیے دونوں فیصلے وفاقی حکومت کو منظوری کے لیے بھیج دیئے گئے ہیں۔مالی سال 2023-24 کے لئے اوگرا کی جانب سے منظور کردہ محصولات کی ضروریات کے تعین کی سمری درج ذیل ہے۔

اوگرا کی جانب سے ایس این جی پی ایل کی جانب سے،830 ،427ملین روپے کے درخواہست کے مقابلے میں گزشتہ سال کے422،552 ملین روپے کے شارٹ فال کے مالی اثرات مناسب پالیسی فیصلے کے لیے وفاقی حکومت کو بھجوائے گئے ہیں اور اس لیے اسے موجودہ قیمت کا حصہ نہیں بنایا گیا۔مالی سال 2023-24 کے لئے ایس ایس جی سی کے آر ای آر آر کا موازنہ درج ذیل ہے۔

مذکورہ بالا تعین کے ذریعے وفاقی حکومت سے کیٹیگری کے لحاظ سیفروخت کی قیمتوں کے بارے میں منظوری طلب کی گئی ہے۔ وفاقی حکومت کی منظوری کے مطابق نوٹیفکیشن اوگرا کی جانب سے جاری کیا جائے گا۔ اس وقت تک موجودہ کیٹیگری کے لحاظ سیقدرتی گیس کی فروخت کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔گیس یوٹیلیٹیز کی محصولات کی ضروریات کے بارے میں اوگرا کے فیصلے کی تفصیلات www.ogra.org.pk پر دستیاب ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں