اوکاڑہ

اوکاڑہ کے ہسپتالوں میں موجودہ مسائل اور انکے حل کے حوالے سے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی سی ای اوہیلتھ سے ملاقات

اوکاڑہ(نمائندہ عکس آن لائن)کرونا وائرس کی تیسری خطرناک لہر کے اثرات کی وجہ سے اوکاڑہ کے ہسپتالوں میں موجودہ مسائل اور انکے حل کے حوالے سے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اوکاڑہ اور سی ای اوہیلتھ اوکاڑہ کے درمیان ملاقات ہوئی ،ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر معاویہ حسنین نے قیادت کی ،ملاقات میں ساوتھ سٹی ہسپتال کو کرونا کے لیے مختص کرنے کے بعد کی صورتحال اور ڈی ایچ کیو سٹی میں مریضوں کی تعداد بڑھنے سے ہسپتال کے ڈاکٹرز اور دیگر عملے کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا گیا ،

ڈاکٹرز اور سٹاف کی لیے حفاظتی سامان کی کمی سے متعلق آگاہ کیا اور حفاظتی سامان جلد از جلد مہیا کرنے کی ڈیمانڈ کی گئی ،ڈاکٹر سکندر نائب صدر وائی ڈی اے کی جانب سے ڈاکٹرز اور دیگر سٹاف کی سیکیورٹی کے متعلق خدشات سے متعلق آگاہ کیا گیا-ڈاکٹر فیصل سربراہ واءڈی اے کی جانب سے بچوں کی ایمرجنسی، کارڈیالوجی ایمرجنسی اور پلمونالوجی وارڈ کو جلد از جلد فنکشنل کرنے کا مطالبہ کیا گیا سی او ہیلتھ ڈاکٹرعبدالمجید نے مطالبات حکام تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی

اپنا تبصرہ بھیجیں