ڈاکو گرفتار

اوکاڑہ پولیس نے بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے3ڈاکو گرفتار کر لیئے دو ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب

اوکاڑہ(عکس آن لائن)اوکاڑہ پولیس نے بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے3ڈاکو گرفتار کر لیئے دو ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے گرفتار ملزمان نے3یوم قبل تھانہ گوگیرہ کے علاقہ سے ایک کوسٹر کے مسفروں سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی رقم لوٹی تھی تفصیلات کے مطابق 3یوم قبل فیصل آباد سے اوکاڑہ آنے والی ایک مسافر کوسٹر کو تھانہ گوگیرہ کے علاقہ میں ڈاکو اسلحہ کے زور پر لوٹ کر فرار ہوگئے تھے ملزمان کی گرفتاری اوکاڑہ پویس کے لیئے ایک چیلنج بنی ہوئی تھی واردات کی اطلاع ملنے پر مقامی پولیس اور ڈی پی او عمرسعیدملک خو د بھی جائے وقوعہ پرپہنچے جہاں پر انہو ںنے ڈی ایس پی صدر سرکل محمد سلیم اور ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم مسعود الحق کی سربراہی میں علیحدہ علیحدہ دو ٹیمیں تشکیل دیں اور ملزمان کو جلد گرفتارکرنے کا ٹاسک دیتے ہوئے کہا کہ چھینا گیاسامان برآمد کر کے اصل مالکان کودیاجائے اس کے ساتھ ساتھ روڈ کے ایریا میں گشت کوبڑھا ےاجائے تا کہ خوف و ہراس کی کیفیت ختم ہوسکے ڈی پی او اوکاڑہ عمر سعید ملک نے پر ہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے میڈےا کو بتاےا کہ پولیس کی خصوصی ٹیموں نے روائتی طرےقوں اور جدےد ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے 72گھنٹوں کے اندر اند ر واردات کو ٹریس کر لیااور چند ہی دنوں میں بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے تین ڈاکوﺅ ں رےاض، ممتاز اور سرغنہ عرفان کو گرفتار کرلیا ملزمان کے قبضہ سے160000روپے ،طلائی زےورات اور ڈکیتی کے دوران استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ بھی برآمد کرلیابین الاضلاعی ڈکیت گینگ پانچ ارکارن پر مشتمل ہے جن میں سے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دوارکان صابر اور فاروق تاحال فرار ہیں جن کی گرفتاری کے لےے چھاپے مارے جارہے ہیں ےہ ڈکیت گینگ دیگر اضلاع کو بھی مطلوب ہے دوران تفتیش یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں جو جڑانوالہ ، نورشاہ ، پنڈی بھٹیاں ،فیصل آباد اور شیخوپورہ میں بھی وارداتیں کرتے رہے ہیں ۔ ڈکیت گینگ کی گرفتار ی پر ڈی پی او اوکاڑہ نے ایس ڈی پی او صدر سرکل سمیت تمام ٹیم کے لےے نقدانعام اور تعرےفی سرٹیفکیٹ دےے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں