منشیات فروش

اوکاڑہ :پولیس تھانہ اے ڈویژن کی بڑی کامیابی بدنام زمانہ 3منشیات فروش گرفتارکرلئے

اوکاڑہ (نمائندہ عکس آن لائن)پولیس تھانہ اے ڈویژن کی بڑی کامیابی بدنام زمانہ 3منشیات فروش گرفتارکرلئے سینکڑوں لیٹر شراب برآمد بتایا گیاہے کہ پولیس تھانہ اے ڈویژن کواطلاع ملی کہ 3بدنام زمانہ منشیات فروش ناصر،واجد اورنعمان شراب کی بڑی کھیپ سپلائی کرنے کے لئے جارہے ہیں جس پر ایس ایچ او ملک ارشد نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے تینوں منشیات فروشوں کوگرفتار کرکے ان کے قبضے سے سینکڑوں لیٹر شراب جوکہ پلاسٹک کی بوتلوں میں پیک کرکے سپلائی کرتے جارہے تھے کوگرفتار کرلیا

پولیس نے شراب قبضہ میں لے کر قانونی کارروائی شروع کردی ہے اورمنشیات فروشوں سے تفتیش شروع کردی ہے پولیس منشیات فروشوں کے نیٹ ورک کاسراغ لگارہی ہے تاکہ مزید منشیات فروشوں کی گرفتاری عمل میں لائی جاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں