انجمن طلبا اسلام

اوکاڑہ: انجمن طلبا اسلام حویلی لکھااوردیپالپورکالجزمیں یوم یکجہتی کشمیر ریلیاں نکالی گیئں

اوکاڑہ( نمائندہ عکس آن لائن ) انجمن طلبا اسلام حویلی لکھا،انجمن طلبا اسلام دیپالپور،کالجز اور دیگر علاقوں میں یوم یکجہتی کشمیر ریلیاں نکالی گیئں،کشمیری بھائیوں سے محبت کا اظہار کرنے کے لیے پروگراموں کا انعقاد کیا گیا جس میں چیف آرگنائزر حویلی لکھا میاں وسیم مانیکا، رہنما اوکاڑہ محمد اظہر فرید ولو،سٹی ناظم حافظ سجاد احمد جندیکا،

سابق کالج ناظم دیپالپور محمد عثمان چھچھر،رائے علی حمزہ،میاں افضال کلس اور سینکڑوں کارکنان نے شرکت کی مقررین نے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر ہمارا ہے کشمیری ہمارے ہیں اور حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ کشمیر کو آزادی کی منزل تک لانے کے لیے قدم اٹھائے ہم کشمیر کی آزادی لیے ہمہ وقت تیار ہیں بھارت اپنی ہٹ دھرمی پر قائم ہے بھارت کو مجبور کیا جائے کہ وہ کشمیریوں کے آزادی والے جائز مطالبات کو مانے اور انہے آزادی سے رہنے کا حق فراہم کرے۔پاکستان کی عوام کشمیر کو آزاد دیکھنا چاہتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں