علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی

اوپن یونیورسٹی کے امتحانات 2 مارچ سے شروع ہوں گے

اسلام آباد(عکس آن لائن ) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹرخزاں 2019ء کے میٹرک ٗ ایف اے/ایف ایس سی/اوپن ٹیک اور نان کریڈٹ کورسسز ٗ اے ٹی ٹی سی ٗ پی ٹی سی ٗ سی ٹی اور بی ایڈ )اولڈ(پروگرامزکے فائنل امتحانات 2۔مارچ سے ملک بھر میں ایک ساتھ شروع ہوں گے ۔

طلبہ کو رول نمبر سلپس بذریعہ ڈاک ارسال کی جارہی ہیں۔ڈیٹ شیٹ اور رول نمبر سلپس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہیں۔وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹرضیاء القیوم کی خصوصی ہدایت پر طلبہ و طالبات کو قریب ترین مقامات پر امتحانات میں شرکت کی سہولت فراہم کرنے کے لئے ملک بھر میں ضلع و تحصیل سطح پرامتحانی مراکز قائم کئے جائیں گے۔

وائس چانسلر کی واضح احکامات پرامتحانات کے نظام کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے امتحانی مراکز میں سخت نگرانی کا نظام بھی نافذکیا جائے گا ٗ اس ضمن میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی۔ امتحانی مراکز میں طلبہ کو ہر قسم کی ضروری سہولتیں فراہم کی جائیں گی ۔ کنٹرولر امتحانات کے مطابق ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ شدہ رول نمبر سلپ بھی امتحان میں شرکت کے لئے قابل قبول ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں