علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی

اوپن یونیورسٹی کے امتحانات یکم مارچ سے شروع ہونگے

اسلام آباد(عکس آن لائن)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2020ءکے میٹرک ، ایف اے/ایف ایس سی، نان کریڈٹ کورسسز اور اے ٹی ٹی سی پروگرامز کے فائنل امتحانات یکم مارچ سے پورے ملک میں ایک ساتھ شروع ہونگے اور 12۔اپریل تک جاری رہیں گے ۔ طلبہ کو رول نمبر سلپس بذریعہ ڈاک ارسال کی جارہی ہیں۔ڈیٹ شیٹ اور رول نمبر سلپس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پربھی دستیاب ہیں۔وائس چانسلر ¾ پروفیسر ڈاکٹرضیاءالقیوم کی خصوصی ہدایت پر طلبہ و طالبات کو قریب ترین مقامات پر امتحانات میں شرکت کی سہولت فراہم کرنے کے لئے ملک بھر میںیونین کونسل سطح پرامتحانی مراکز قائم کردئیے گئے ہیں۔کنٹرولر امتحانات، ڈاکٹر ملک توقیر احمد خان کے مطابق وائس چانسلر کی واضح ہدایات پر امتحانی مراکز میں طلبہ اور امتحانی عملے کے لئے ماسک پہننے کو لازم قرار دیا گیا ہے ۔امتحانات کے نظام کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے امتحانی مراکز میں سخت نگرانی کا نظام نافذکیا جائے گا، اس ضمن میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں۔کنٹرولر امتحانات کے مطابق ویب سائٹ سے ڈاﺅن لوڈ کی گئی رول نمبر سلپ بھی امتحان میں شرکت کے لئے قابل قبول ہونگی۔علاوہ ازیں یونیورسٹی کے سمسٹر بہار 2021ءکے پہلے مرحلے کے داخلے جاری ہیں۔ پیش کئے گئے تعلیمی پروگرامز کی تفصیلات ، تمام پروگرامز کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں