اوپن یونیورسٹی

اوپن یونیورسٹی نے لائبریر ی اینڈ انفارمیشن سائنسسز میں ایم ایس پروگرام متعارف کردیا

اسلام آباد (عکس آن لائن) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ملک میں لائبریری کلچر کو فروغ دینے لائبریرینز کی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے اور ملک بھر کے لائبریریوں کو تربیت یافتہ سٹاف فراہم کرنے کے لئے’ سمسٹر بہار 2020ء کے جاری داخلوں میں لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنسسز میں ایم ایس ۔ڈگری پروگرام متعارف کردیا ہے.

اِس میرٹ بیسڈ پروگرام میں داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 5 جون مقرر کی گئی ہے۔ فیکلٹی آف سوشل سائنسسز اینڈ ہیوم ینیٹیزکے مطابق ایم ایل ائی ایس متعارف کرانے کا واحد مقصد ملک بھر کی لائبریریوں کو ہنر مند اور تربیت یافتہ سٹاف ممبرز کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

اس پروگرام کو آفر کرانے کا ایک اور مقصد یونیورسٹی کے گریجویٹس جو ملک کی مختلف لائبریریوں میں خدمات انجام دے رہے ہیں. سماجی و معاشی مجبوریوں کی وجہ سے رسمی تعلیمی اداروں سے اس ڈگری پروگرام میں داخلہ حاصل کرنے سے قاصردیگر تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات کو اِس پروفیشنل ڈگری پروگرام میں داخلہ حاصل کرنے کا موقع فراہم کرانا بھی ہے۔

اِس پروگرام میں داخلے کے خواہشمند امیدواروں کو مقررہ تاریخ (5 جون) تک آن لائن اپلائی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں