علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی

اوپن یونیورسٹی نے اسائنمنٹس جمع کرانے کی تاریخ میں27اپریل تک توسیع کردی

اسلام آباد(عکس آن لائن)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ملک بھر میں اپنے لاکھوں طلبہ و طالبات کی سہولت کے پیش نظر سمسٹرخزاں2019ء کے دوسرے مرحلے میں پیش کئے گئے تمام پروگرامز )بی اے ٗ اے ڈی ای ٗ بی ایڈ ٗ ایم ایڈ اور تمام پوسٹ گریجویٹ پروگرامز (کی اسائنمنٹس جمع کرانے کی تاریخ میں 27۔اپریل تک توسیع کردی ہے۔

قبل ازیں مشقیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 15۔اپریل تھی ٗ تاریخ میں توسیع کی منظوری وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کے زیر صدارت منعقدہ یونیورسٹی کے اکیڈمک کونسل اجلاس نے دی ہے۔اکیڈمک کونسل نے ٹیوٹرز کی جانب سے اسائنمنٹس کی پنچنگ کی تاریخ میں بھی 4۔مئی تک اضافے کے منظوری دی ہے ٗ اب نئے شیڈول کے مطابق اِن پروگرامز میں داخل طلبہ و طالبات اپنی دونوں مشقیں 27۔اپریل تک اپنے ٹیوٹرز کو ارسال کرسکتے ہیں جبکہ ٹیوٹرز 4۔مئی تک پنچنگ کے پابند ہوں گے۔

ڈائریکٹر ریجنل سروسسز ٗانعام اﷲ شیخ کے مطابق ملک کے باؤن (52)شہروں میں موجود یونیورسٹی کے تمام علاقائی ناظمیں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ وہ اپنے ریجن کے ٹیوٹرز کو اس فیصلے کے بارے میں آگاہ کردیں کہ وہ طلبہ سے اسائنمنٹس ٗیونیورسٹی کی طرف سے توسیع کے بعد مقرر کی گئی نئی تاریخ کے مطابق وصول کریں۔تمام طلبہ اپنے ٹیوٹرز انفارمیشن یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pkپر ایڈمشن باکس کے اندر ٹیوٹرز انفارمیشن آپشن سے چیک کرسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں