اوپن کرنسی

اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید 10پیسے کی کمی سے159.10روپے کی سطح پر آگیا

کراچی( عکس آن لائن) اوپن کرنسی مارکیٹ میں بدھ کو ڈالر کی قدر مزید 10پیسے کی کمی سے159.10روپے کی سطح پر آگیا جب کہ انٹر بینک میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید5پیسے کی کمی سے159.30روپے سے گھٹ کر159.25روپے ہوگئی اور قیمت فروخت159.35روپے مستحکم رہی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید10پیسے کی کمی سے 159.20روپے سے گھٹ کر159.10روپے اور قیمت فروخت159.50روپے سے گھٹ کر159.40روپے ہوگئی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید191روپے سے بڑھ کر190.50روپے ہوگئی اور قیمت فروخت193روپے برقرار رہی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید217.50روپے سے بڑھ کر218.50روپے اور قیمت فروخت219.50روپے سے بڑھ کر220روپے ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں