انٹر بینک

انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 10پیسے کی کمی ہوئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی

کراچی ( عکس آن لائن)انٹر بینک میں منگل کو امریکی ڈالر کی قدر میں 10پیسے کی کمی ہوئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔یورو کی قدر میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قدر میں ملا جلا رجحان رہا۔۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت خریدمزید10پیسے کی کمی سے160.20روپے سے گھٹ کر160.10روپے اور قیمت فروخت160.25روپے سے گھٹ کر160.15روپے ہو گئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید160روپے اور قیمت فروخت160.30روپے مستحکم رہی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید1.20روپے کی کمی سے193.20روپے سے گھٹ کر192روپے اور قیمت فروخت1.70روپے کی کمی سے195.20روپے سے گھٹ کر193.50روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید218روپے مستحکم رہی اور قیمت فروخت220روپے سے گھٹ کر219.50روپے ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں