دہشت گردانہ

انقرہ میں بم دھماکہ کرنے والے شام سے آئے تھے، ترک وزیر خارجہ

انقرہ(عکس آن لائن)ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے دعوی کیا ہے کہ گذشتہ اتوار کو انقرہ میں وزارت داخلہ کے ہیڈ کواٹرز پر حملے میں ملوث افراد شام سے آئے تھے۔ عرب ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہا کہ عراق اور شام میں پی کے کے اور وائی پی جے کے تمام بنیادی ڈھانچے اور زیر استعمال سہولیات کے ساتھ ساتھ پاور پوائنٹس بھی ہمارے جائز اہداف بن گئے ہیں۔

فیدان نے خبردار کیا کہمیں تینوں فریقوں کو کردستان ورکرز پارٹی اور پیپلز پروٹیکشن یونٹس کے زیر کنٹرول ان تنصیبات سے دور رہنے کی سفارش کرتا ہوں۔ حملے پر ہماری مسلح افواج کا ردعمل بہت سخت اور درست ہو گا۔اسی تناظر میں ترکیہ کی وزارت داخلہ نے حملے کے دوسرے مجرم کردستان ورکرز پارٹی کے رکن اوزکان شاہین کی شناخت کا اعلان کیا ہے۔وزارت داخلہ نے مزید کہا کہ سکیورٹی حکام اس واقعے کی تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہیں۔ وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک اس کے آخری عناصر کو ختم نہیں کر دیا جاتا۔ترکیہ کی وزارت داخلہ نے اس سے قبل اس حملے کے پہلے مجرم کی شناخت ظاہر کی تھی، جسے حسن اوگوز کے نام سے پہچانا گیا تھا۔ اس کا عرفی نام کنیور ایردال تھا جو ورکرز پارٹی کا رکن تھا۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ انقرہ میں ترکیہ کی وزارت داخلہ کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سکیورٹی کے داخلی دروازے کے سامنے گذشتہ اتوار کی صبح دو افراد کی طرف سے ایک چھوٹی کمرشل کار میں حملہ کیا گیا۔حملہ آوروں میں سے ایک نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، جب کہ سکیورٹی فورسز دوسرے کو ہلاک کرنے میں کامیاب ہو گئیں۔فائرنگ کے نتیجے میں دو ترک سکیورٹی اہلکار معمولی زخمی ہوگئے تھے۔کردستان ورکرز پارٹی نے بعد میں اس حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں