انصاف سب کیلئے

انصاف سب کیلئے ،عدالتیں امیروں کو انصاف دے سکتی ہیں تو غریبوں کو بھی ملنا چاہیے،شیریں مزاری

اسلام آباد (عکس آن لائن ) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ عدالتیں امیروں کو فوری انصاف فراہم کر سکتی ہیں تو غریبوں کو بھی انصاف ملنا چاہیے۔ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میںشیریں مزاری نے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے 65 سال سے بڑی عمر کے بیمار مریض قیدیوں اور 65 سال سے بڑی عمر کی خواتین قیدیوں کی رہائی کا اقدام زبردست ہے۔

انہوں نے نواز شریف کو بیرون ملک جانے کے عدالتی فیصلے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اگر عدالت امیروں کو فوری انصاف فراہم کر سکتی ہیں تو غریب مریضوں کو بھی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر انصاف ملنا چاہیے۔شیریں مزاری نے اپنے ٹوئٹ کے آخر میں یہ بھی لکھا کہ انصاف سب کے لیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں