شاہ محمود قریشی

انشاء للہ بہت جلد ملکی معیشت کو درپیش چیلنجز پر قابو پانے میں کامیاب ہو جائیں گے ، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (عکس آن لائن) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کرونا عالمی وبائی چیلنج کے باوجود زرمبادلہ کی شرح میں اضافہ، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے ، انشاء للہ بہت جلد ملکی معیشت کو درپیش چیلنجز پر قابو پانے میں کامیاب ہو جائیں گے ۔جمعہ کو گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے اسلام آباد میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی اقتصادی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر اسٹیٹ بینک نے اسٹیٹ بینک کی کارکردگی ، زرمبادلہ کی شرح میں اضافے اور مالیاتی اشاریوں کے حوالے سے وزیر خارجہ کو بریفنگ دی۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ کرونا عالمی وبا نے پوری دنیا کی معیشت کو شدید متاثر کیا ہے ۔

انہوںنے کہاکہ کرونا کے باعث پاکستان جیسے ترقی پذیر اور محدود وسائل کے حامل ممالک، معاشی طور پر شدید متاثر ہوئے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ کرونا عالمی وبائی چیلنج کے باوجود زرمبادلہ کی شرح میں اضافہ، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ہمارے سفراء معاشی سفارتکاری کے ذریعے، پاکستان میں سرمایہ کاری کے میسر مواقعوں اور حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں کو دنیا بھر میں متعارف کروا رہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ یورپی یونین کی جانب سے پاکستان کیلئے جی پی ایس پلس سٹیٹس کا تسلسل، روپے کی قدر میں اضافہ اور دیگر معاشی اشاریے ہماری درست سمت کی نشاندہی کر رہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ انشاء للہ بہت جلد ملکی معیشت کو درپیش چیلنجز پر قابو پانے میں کامیاب ہو جائیں گے.

اپنا تبصرہ بھیجیں