عارف علوی

انسداد منشیات روکنے کےلئے ہر سطح پر کوشش کرنا ہوگی، صدرمملکت عارف علوی

کراچی (عکس آن لائن)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ افغانستان میں 10ہزار ٹن سالانہ افیون کی پیداوار ہو رہی ہے،انسداد منشیات روکنے کےلئے ہر سطح پر کوشش کرنا ہوگی، منشیات کی نئی اقسام نوجوان نسل کو تیزی سے اپنے شکنجے میں جکڑ رہی ہے، والدین کو اپنے بچوں پر خصوصی نگاہ رکھنے کی ضرورت ہے،علماءکرام معاشرے کی سماجی معاملات پر بھی رہنمائی کریں۔منگل کو منشیات نذر آتش کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ منشیات کا استعمال صرف افراد کو ہی نہیں بلکہ خاندان کو بھی تباہ کر دیتاہے،

اور منشیات پر قابو پانے کےلئے اس کی سپلائی کو روکنا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا انسداد منشیات مہم پر اربوں ڈالر خرچ کرتا ہے اور دنیا میں 90فیصد منشیات افغانستان میں پیدا ہو رہی ہے، افغانستان میں 10ہزار ٹن سالانہ افیون کی پیداوار ہو رہی ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ امن و امان کی خراب صورتحال کے دوران کراچی میں منشیات کا کاروبار بڑھا ہے، انسداد منشیات روکنے کےلئے ہر سطح پر کوشش کرنا ہوگی، منشیات سے بچنے کےلئے نوجوان نسل کو صحتمند سرگرمیوں کی طرف مائل کرنا ہوگا، منشیات کی نئی اقسام نوجوان نسل کو تیزی سے اپنے شکنجے میں جکڑ رہی ہے، والدین کو اپنے بچوں پر خصوصی نگاہ رکھنے کی ضرورت ہے،

جو معاشرے اپنی اخلاقی اقدار کی بنیاد پیسے پر رکھتے ہیں وہ تباہ ہو جاتے ہیں۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان اقوام کی برادری میں نمایاں مقام حاصل کرنے کےلئے بالکل تیار ہے، قائداعظم کا کمال تھا کہ انہوں نے نظریے کی بنیاد پر قوم کو اکٹھا کیا، علماءکرام معاشرے کی سماجی معاملات پر بھی رہنمائی کریں، سماجی امور میں اداروں کے ساتھ مساجد کا بھی کردار ہونا چاہیے

اپنا تبصرہ بھیجیں