شاہ محمودقریشی

انسان سے غلطی ہوجاتی ہے، صفائی کا موقع دیا جائے،شاہ محمودقریشی

اسلام آباد(نمائندہ عکس) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین و سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ شہباز گل سے متعلق بہت درد ناک معلومات ملی ہیں،لوگوں نے ان کے جسم پر تشدد کے نشانات دیکھے ہیں،انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس اور آئی جی کا رویہ کسی سے پوشیدہ نہیں، انسان سے غلطی ہوجاتی ہے لیکن اس کے لیے قانون ہے،

صفائی کا موقع دیا جائے،دوسری جانب شبلی فراز نے الزام لگایا کہ شہباز گل کی میڈیکل رپورٹ جھوٹ ہے، وفاقی حکومت اور پمز انتظامیہ رپورٹ تبدیل کروارہے ہیں،شہباز گل کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ ہمارے تمام ایس او پیز پولیس کے ساتھ طے تھے، اس کے باوجود ملاقات نہیں کرنے دی جارہی، پتا ہی نہیں ہے شہباز گل پمز میں ہیں بھی یا نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں