بائیڈن

انسانی حقوق اور میڈیا کی آزادی کو یقینی بنایا جائے، امریکی صدر کی مودی کو تنبیہ

واشنگٹن(عکس آن لائن)امریکی صدر جوبائیڈن نے جی20اجلاس میں وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کے دوران بھارت میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں، سول سوسائٹی کو کچلنے اور آزاد صحافت پر قدغن سے متعلق مسائل پر تشویش کا اظہار کیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت میں ہونے والے جی20 ممالک کے سربراہی اجلاس میں امریکی صدر جوبائیڈن نے بھارت میں اقلیتوں اور صحافیوں پر ہونے والی پرتشدد کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کیا ۔

امریکی صدر نے بتایا کہ انھوں نے وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات میں منی پور میں ہونے والی نسلی فسادات، اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور صحافیوں کی گرفتاری اور تشدد پر بات چیت کی۔صدر جوبائیڈن نے بتایا کہ انھوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے انسانی حقوق کی فراہمی کی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں