انتونیو گوتریس

انروا غزہ میں شہریوں کے لیے آخری سہارا ہے، گوتریس

مقبوضہ بیت المقدس(عکس آن لائن)فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (UNRWA) پر لگاتار اسرائیلی الزامات اور حملوں کے بعد ایجنسی کے حوالے سے نیا اعلان سامنے آیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے ان ممالک سے مطالبہ کیا جنہوں نے انروا کی فنڈنگ روکنے کا فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنے موقف سے پیچھے ہٹ جائیں۔ انہوں نے کہا ایجنسی غزہ میں شہریوں کو زندگی فراہم کرنے کا راستہ ہے۔

ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ 7 اکتوبر کے حملوں میں انروا کے ارکان کے ملوث ہونے کا الزام لگانے کی تحقیقات ابھی جاری ہیں۔ رفح میں کسی بھی فوجی آپریشن کا مطلب انسانی تباہی ہے۔ جنگ بندی کا معاہدہ ہونا چاہیے اور تمام قیدیوں کو رہا کیا جانا چاہیے۔

علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ اسرائیل شمالی غزہ میں بڑی مقدار میں امداد کے داخلے کو آسان بنانے کے لیے امدادی تنظیموں اور اقوام متحدہ کے دیگر اداروں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں