وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ،وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر پر 50ہزار روپے جرمانہ عائد

شیخوپورہ(نمائندہ عکس)وفاقی وزیر رانا تنویر پر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ کردیا گیا۔ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرشیخوپورہ نے پی پی 140میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین اور مسلم لیگ (ن)کے امیدوار میاں خالد محمود پر 50،50ہزارر وپے جرمانہ عائد کردیا۔ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے تحریک لبیک کے امیدوار جاوید اقبال کو بھی ریلی نکالنے پر 50ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں