انتخابی اصلاحات

انتخابی اصلاحات، اپوزیشن رہنماؤں کا اجلاس 7 جولائی کو بلانے کا فیصلہ

اسلام آباد (عکس آن لائن)اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز نے انتخابی اصلاحات کے سلسلے میں اجلاس 7جولائی کو بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کا اجلاس 7جولائی کو اسلام آباد میں بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں اپوزیشن قیادت انتخابی اصلاحات کے معاملہ پر مشترکہ لائحہ عمل اپنائے گی اور سفارشات تیار کریگی۔ قومی اسمبلی کا اجلاس بھی 7 جولائی کو بلانے جانے کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں