وزیراعظم

امید ہے محسن نقوی آئین کے تقاضوں کے مطابق اپنی ذمہ داری میں سرخرو ہوں گے’ شہباز شریف

لاہور(عکس آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے نگران وزیر اعلی پنجاب بننے پر محسن نقوی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے آئین اور قانون کے مطابق نگران وزیر اعلی کے تقرر کا فیصلہ کیا۔ اپنے بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں،

امید ہے شفاف، آزادانہ اور غیرجانبدارانہ انتخابات کے تمام تقاضے پورے ہوں گے،امید ہے محسن نقوی آئین کے تقاضوں کے مطابق اس ذمہ داری میں سرخرو ہوں گے ،میری دعا ہے کہ وہ اس آئینی و عوامی فرض میں بطریق احسن کامیاب ہوں ،پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر کے طور پر تقرری کا خیرمقدم کرتے ہوئے نیک تمنائوں کا اظہا ر کرتا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں